الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

چرم قربانی کی قیمت سے قبرستان کے لئے زمین خریدنا اور وقف کرنا

سوال

ایک گاؤں میں قبرستان نہیں ہے اس لئے غریبوں کے مردے دفن ہونے میں دقت پیش آتی ہے، اس لئے گاؤں میں چندہ کیا گیا تا کہ زمین خرید کر وقف کر دی جائے، تو چرم قربانی کے روپیہ کو زمین کی خریداری میں لگا سکتے ہیں یا نہیں، جبکہ زمین کے لئے کافی رقم درکار ہے؟

جواب

چرم قربانی کو جب فروخت کر دیا تو اس کی قیمت کو صدقہ کرنا واجب ہے، لیکن جس کو صدقہ کیا ہے اگر وہ مالک ہونے اور قبضہ کر لینے کے بعد قبرستان کی زمین کے لئے دے اور اس پر کسی قسم کا زور اور دباؤ نہ ڈالا جائے، تو پھر اس رقم کو قبرستان کے لئے زمین خریدنے میں صرف کرنا بھی درست ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو