الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

قربانی میں شرکت کی اجازت دیکر پھر انکار کرنا

سوال

ایک شخص نے دوسرے گاؤں میں اگر کسی شخص کو کہا کہ میرا بقر عید کی قربانی کی بھینس میں حصہ لے لینا یعنی شامل کر لینا اور روپیہ کوئی نہیں دیا، اور اس شخص نے اس کا حصہ شامل کر لیا، اور جب قربانی ہو چکی اور اس شخص کے پاس گوشت پہنچانے کی کوشش کی اور اسی وقت اس شخص نے انکار کر دیا کہ میں حصہ نہیں لیتا، جس شخص نے حصہ شامل کیا تھا، اس نے گوشت کھایا، یعنی اس کے انکار کرنے سے گوشت کھایا یعنی وہ حصہ کس کا ہوگا، اور وہ روپیہ کون دے گا، آیا قربانی درست ہے یا نہیں؟

جواب

اگر اس نے قیمت وغیرہ کی اجازت دیدی تھی، کہ میری طرف سے اتنی قیمت تک اختیار ہے خواہ صاف لفظوں میں اجازت دی ہو، خواہ اس کے حالات یا طرز عمل سے دوسرے نے سمجھ لیا ہو کہ اس کی طرف سے یہاں تک کی اجازت ہے تو وہ حصہ اس کہنے والے کا ہے، پھر اس کو انکار کا اختیار نہیں حصہ کی قیمت اس کے ذمہ واجب ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو