شرکاء قربانی کا وقت ذبح موجود ہونا
سوال
قربانی کے وقت ساتوں شرکاء کا موجود ہونا ضروری ہے، یا اجازت کافی ہے جب کہ صرف تین چار آدمی ذبح خانہ میں چلے جاویں اور ذبح کر دیں؟
جواب
سب شرکاء کا موجود ہونا ضروری نہیں، بلکہ اجازت کافی ہے البتہ موجود ہونا مستحب ہے وندب ان يذبح بيده ان علم ذلك والا يعلمه شهدها بنفسه ويأمر غيره بالذبح،در مختار ج ۵ ص ۲۳۱.
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔