الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

حضرت شمس تبریز کی پیدائش سے متعلق ایک بے سند واقعہ

سوال

- زید نے ایک کتاب میں دیکھا ہے کہ حضرت مولانا شمس تبریز رحمۃ اللہ علیہ بغیر باپ کے پیدا ہوئے تھے، صورت یہ بتائی کہ حضرت مولانا روم کی جو لڑکی تھی اس کے پیٹ میں درد ہوا اس نے باپ سے جا کر کہا کہ ابا جان میرے شکم میں درد ہے، آپ نے فرمایا کہ فلاں طاق میں شیشی رکھی ہوئی ہے، اس میں سے دوا استعمال کر لو، لڑکی نے ایسا ہی کیا مگر اس طاق میں ایک دوسری شیشی رکھی ہوئی تھی، جس میں حضرت منصور کی راکھ تھی بس وہ استعمال کر لی اس سے لڑکی کو حمل قرار پایا اس سے حضرت شمس تبریز پیدا ہوئے کیا یہ واقعہ صحیح ہے کتاب کا نام یاد نہیں ہے؟

جواب

یہ واقعہ بے سند بلکہ بے اصل ہے مولانا شمس تبریز تو مولانا روم کے شیخ اور بزرگ تھے مولانا روم کی بیٹی کے لڑکے نہیں تھے۔ مولوی ہرگز نہ شد مولائے روم تا غلام شمس تبریزی نه شد

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو