کیا صابر صاحب نے بیوی کو جلا دیا
سوال
صابر میاں بلا شک بزرگ تھے، مگر روایت ملتی ہے کہ انہوں نے اپنی بیوی کو جلا دیا تھا غصہ میں آکر، اور جبکہ شب وصال تھی، اور صابر میاں نے بیوی کا حق پورا نہ کیا، اور وہ بزرگ تھے تو بیوی کا حق ادا کر نا فرمان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف کیوں کیا، اور ایک جگہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ایسی بیوی سے شادی کرو جو زیادہ بچے پیدا کرے کے خلاف ہوا، تو ان کے بزرگ ہونے میں شک ہوا یا نہیں؟ اگر نہیں ہوا تو حدیث کے خلاف بات کیوں ہوئی؟ ان کا مدلل جواب دیں؟
جواب
میں نے کسی کتاب میں ایسا نہیں پڑھا کہ حضرت مخدوم علی احمد صابر نے بیوی کو جلا دیا، بیوی یا کسی بھی انسان کو جلا دینا شرعاً درست نہیں ہے بزرگوں کی طرف کچھ معتقدین کچھ مخالفین غلط باتیں منسوب کر دیتے ہیں، جن کا کوئی ثبوت نہیں ہوتا۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔