الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

اعلیٰ حضرت بریلوی کی سند

سوال

کیا مولانا احمد رضا خانصاحب بریلوی اور حضرت گنگوہی دونوں ایک ہی استاد کے شاگرد ہیں، اگر نہیں تو بریلوی صاحب کے استاذ کون صاحب ہیں، وہ با قاعدہ عالم کا نصاب پڑھے ہوئے تھے یا نہیں؟

جواب

اعلیٰ حضرت احمد رضا خانصاحب بریلوی نے اپنے والد مولانا نقی علی خاں صاحب سے پڑھا ہے، انہوں نے مولانا یعقوب علی خاں صاحب سے سنا ہے، انہوں نے شاہ محمد اسحاق صاحب محدث دہلوی سے پڑھا ہے، حضرت مولانارشید احمد صاحب محدث گنگوہی نے حضرت شاہ عبدالغنی صاحب مجددی محدث دہلوی سے پڑھا ہے۔ خاں صاحب نے اپنی سند فتاوی رضویہ کے شروع میں اللہ تعالیٰ تک پہنچائی ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو