الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

ارتداد سے حلالہ ساقط نہیں ہوتا

سوال

زید نے ہندہ کو طلاق دیدیا، اس کے بعد پھر ہندہ زید سے نکاح کی خواہش کرنے لگی، مگر زید انکار کرتا ہے، ہندہ نے مجبوراً اپنا مذہب بدل دیا، جب زید کو معلوم ہوا، تو ہندہ پر اب حلالہ واجب رہایا نہیں؟ طلاق کے وقت ہندہ کی گود میں دو ماہ کا بچہ تھا، ہندہ ساڑھے تین ماہ کے بعد مرتد ہوئی تھی، صلاح یہ ہے کہ زید کا نکاح اب ہندہ سے (بلا حلالہ) ہو سکتا ہے یا نہیں؟

جواب

اس حرکت سے بھی حلالہ ساقط نہیں ہوگا، مطلقہ کی عدت تین حیض ہے، وہ عدت بھی ساقط نہیں ہوگی، جب تین حیض پورے ہو جائیں، تب کسی اور سے نکاح کرے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو