الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

عورت کا اغوا کرنا اور روپیہ لے کر اس کو طلاق دینا

سوال

خالد نے زید سے کہا کہ میں تمہیں پانچ سو روپئے دیتا ہوں، آپ مجھ سے پانچ سو لے کر ہندہ کو طلاق دیدیں، اور مقدمہ سے۔ نجات حاصل کر لیں، اس پر زید نے بغرض ثبوت ہندہ بطور حیلہ پانچ سو روپے خالد سے لے کر اسٹام فروش سے ایک روپے کا کاغذ خرید کر خالد کو دیا، خالد نے عرضی نویس سے کاغذ مذکورہ پر زید کی طرف سے مضمون طلاق نامہ تحریر کرالیا، جس پر زید نے بھی بغیر پڑھے سنے مضمون طلاق کے اپنا انگوٹھا لگا دیا، اور زبان سے بھی ایک دفعہ کہہ دیا کہ ہاں میں نے ہندہ کو طلاق دے دی اور اس کے بعد زید نے رجعت کر لی، اور علی الاعلان کہا کہ…

جواب

خالد نے زید کی بیوی کو اغوا کر کے جرم عظیم کا ارتکاب کیا ہے، پھر اس سلسلہ میں جو کچھ روپیہ زید کا خرچ ہوا وہ زید اس سے پورا پورا وصول کرنے کا حق دار ہے۔ ایک طلاق رجعی کے بعد شوہر کو حق رجعت حاصل رہتا ہے، لہٰذا اگر طلاق نامہ میں طلاق رجعی لکھی ہے، اور زبان سے بھی طلاق رجعی دی ہے، تو طلاق رجعی واقع ہوئی، رجعت صحیح ہوگی۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو