بیوی کہتی ہے کہ طلاق دی تو مرتد ہو جاؤں گی
سوال
زید نے ایک لڑکی کو مسلمان بنا کر نکاح کیا اور پھر اس کو حالات کے دباؤ کی وجہ سے طلاق دینا چاہتا ہے، لڑکی زید کے چھوڑنے پر اسلام کو چھوڑ کر اپنے آبائی ہندو دھرم کو اختیار کرنے کی دھمکی دیتی ہے، ایسی صورت میں کیا لڑکی کے ارتداد کا گناہ زید کو ہوگا؟ کیا ارتداد کی ذمہ داری زید پر ڈالی جائے گی؟ لڑکی کو ارتداد سے بچانے کے لئے زید کو مجبور کیا جائے گا، کہ اس کو نہ چھوڑے اور یہ دباؤ شریعت کی رو سے کیا درست ہے؟
جواب
اندازہ یہ ہے کہ زید نے کفر سے نفرت اور اسلام کی محبت کی وجہ سے اس لڑکی کو مسلمان نہیں کیا، بلکہ لڑکی کی ہی محبت سے اس کو مسلمان کیا ہے، اور اس لڑکی نے بھی کفر سے نفرت اور اسلام کی محبت کی وجہ سے اسلام قبول نہیں کیا، بلکہ اس لڑکے کی محبت کی وجہ سے اسلام قبول کیا ہے: والله اعلم بحقيقة الحال.
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔