الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

بیوی سے صحبت کے وقت یہ تصور کہ فلاں اجنبیہ سے صحبت کر رہا ہوں

سوال

زید اپنی اہلیہ سے صحبت کرتے وقت کہتا ہے کہ یہ سوچو کہ فلاں غیر محرم تمہارے ساتھ صحبت کر رہا ہے، اور خود بھی زبان سے یہ کہتا ہے کہ میں فلانہ کے ساتھ صحبت کر رہا ہوں، کیا ایسا کہنے پر نکاح پر تو کوئی اثر نہیں پڑتا، زید کو یہ اطلاع اپنے مرشد کو بھی کرنا چاہئے یا نہیں؟ زید نے اب توبہ کر لی ہے۔

جواب

ایسا کہنے سے نکاح تو نہیں ٹوٹتا، البتہ یہ بے حیائی اور گناہ ہے، اگر زید توبہ پر قائم رہے تو مرشد کو خبر کرنا ضروری نہیں، ورنہ خبر کر کے تدبیر دریافت کر لی جائے کہ کس طرح اس بے حیائی سے نجات ملے، خدائے پاک معاف فرمائے، اور محفوظ رکھے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو