الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

بیوی نے طلاق کو سنا شوہر منکر ہے

سوال

زید اپنی زوجہ کو تنگ کرتا تھا، اس کا باپ اپنے گھر لانے کیلئے گیا، اور زید پر اپنا ارادہ ظاہر کیا تو زید نے کہا کہ تم اسوقت اگر لے جاؤ گے تو میں آزاد کر دوں گا، یہ سننے کے بعد زوجہ کے باپ نے کہا اپنے پسر سے کہ انکا جھگڑا چلتا رہے گا، یہ سن کر زید نے کہا تین مرتبہ، کہ میں طلاق دے چکا ہوں، زوجہ کا باپ لڑکی کو اپنے ہمراہ لے گیا، زید طلاق سے منکر ہے، اور کہتا ہے کہ اس نے صرف یہ کہا تھا کہ اگر تم لے گئے تو میں طلاق دیدوں گا، شہادت جانبین کی موجود ہے، زوجہ اپنے باپ کے بیان کی تائید کرتی ہے، اور الفاظ مذکورہ سابقہ کا خود…

جواب

جب عورت نے ۳ مرتبہ طلاق دینا خود اپنے کان سے سنا ہے، تو پھر اس کے لئے زید کو اپنے اوپر قدرت دینا جائز نہیں جو جائز صورت بھی عورت کے قبضہ میں زید سے بچنے کی ہو اختیار کی جاوے: المرأة كالقاضى لا يحل لها ان تمكنه اذا سمعت منه ذلک او شهد به شاهد عدل عندها. عالمگیری ص: ۳۶۹، ج: ۲.

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو