الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

کلما کی قسم کا حل

سوال

(۱) زید نے کہا کہ اگر مجھے فلاں عورت یعنی ہندہ سے محبت یا عشق ہو تو جب جب میں کسی عورت سے شادی کروں تو اسے تین طلاق اور عربی میں بھی کہا” كلما تزوجتها فهى طالق طالق طالق“اور حال یہ ہے کہ یہ مرد یعنی زید غیر شادی شدہ ہے، اس کا اب تک نکاح نہیں ہوا ہے، زید کو کبھی کبھی ہندہ کی طرف میلان ہوا ہے، مگر تھوڑی دیر خیال برا آیا اور پھر نکل گیا، تو اس شکل میں کسی عورت سے زید نکاح کرے گا، تو تین طلاق پڑیں گی یا نہیں؟ اگر تین طلاق واقع ہو گئیں تو دوبارہ اسی عورت یعنی مطلقہ سے نکاح کرنے کے بعد پھر طلاق واقع ہوگی یا نہیں۔ (۲)

جواب

اگر زید اس عورت سے محبت کا مدعی نہیں بلکہ منکر ہے تو نکاح کرنے سے طلاق واقع نہیں ہوگی، لعدم الشرط۔ اگر زید نہ مدعی محبت ہے نہ منکر محبت بلکہ اس کو علم ہی نہیں کہ اس کو محبت ہے یا نہیں، اس لئے اپنی کیفیت قلبیہ بیان کرتا ہے تو یہ کیفیت نہ محبت ہے، نہ عشق، بلکہ یہ جوانی کی ایک خواہش ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو