اگر دوسری شادی کروں تو زوجہ ثانیہ کو طلاق مغلظہ کی شرط سے تیسری بیوی کو طلاق نہیں ہوگی
سوال
ایک شخص اپنی زوجہ اول کی موجودگی میں بقائمی ہوش وحواس یہ تحریر کر دیتا ہے، کہ تا دم زندگی وہ دوسری شادی نہ کرے گا، اگر کرے تو گویا زوجہ ثانی کو طلاق مغلظہ اور حرام ہو گی، پھر زوجہ اول کی موجودگی میں وہ دوسری شادی کرتا ہے تو ایسی صورت میں کیا اقرار کے خلاف ورزی ہو کر زوجہ ثانیہ پر طلاق مغلظہ واقع ہوگی یا نہیں؟
جواب
زوجه اول تو بدستور نکاح میں ہے، البتہ زوجہ ثانیہ نکاح کرتے ہی حرام ہوگئی اس کو رکھنا جائز نہیں ہاں قسم بھی ختم ہوگئی یعنی اگر زوجہ ثالثہ اپنے نکاح میں لانا چاہے تو لاسکتا ہے، اس قسم کی وجہ سے وہ حرام نہیں ہوگی۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔