الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

اگر تمہاری فلاں فلاں چیزیں استعمال کروں تو تم کو طلاق

سوال

زید نے اپنی بیوی حمیدہ سے قسم کھا کر کہا کہ اگر تمہاری فلاں فلاں چیزیں استعمال کروں یا کھاؤں پیوؤں تو تم کو طلاق ہے، دریافت طلب یہ ہے کہ کوئی ایسی صورت ہے کہ حمیدہ کی مملوکہ اشیاء کوزید استعمال کر سکے یا کھائے پیئے اور طلاق نہ پڑے زید اپنی قسم پر بہت نادم ہے، اور غصہ کی بناء پر اس نے کہا تھا اب اپنے کئے پر پچھتا رہا ہے۔

جواب

جن چیزوں کے متعلق قسم کھائی ہے، ان کو کھالے پی لے، استعمال کرلے جس سے ایک طلاق رجعی واقع ہو جائے گی، پھر عدت ختم ہونے سے پہلے طلاق سے رجعت کر لے، یعنی یہ کہہ دے کہ میں نے اپنی طلاق واپس لے لی اگر تین طلاق کی قسم کھائی ہے، تو اس کو دوبارہ دریافت کر لیا جائے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو