میری بیوی چاند سے زیادہ خوبصورت نہ ہو تو اس کو طلاق
سوال
اگر میری بیوی جس سے میرا نکاح ہوا ہے چاند سے زیادہ خوبصورت نہ تھی تو اسے طلاق ہے، اور وہ چاند سے زیادہ خوبصورت واقع میں نہیں ہے، مگر وہ اس کو بہت حسین جانتا ہے اور کہتا ہے تو اس صورت میں طلاق ہوگئی یا نہیں اگر ہو گئی تو کون سی ہوئی تشریح اگر وہ چاند سے زیادہ خوبصورت بتاوے اور واقع میں نہ ہو یا وہ بھی اس کو چاند سے زیادہ خوبصورت نہ بتاوے یا چاند سے زیادہ خوبصورت واقع میں ہو اور وہ نہ بتاوے تو کیا ہر سہ صورت میں طلاق واقع ہوگی یا نہیں، اگر ہوئی تو کون سی۔ فقط
جواب
انسان اشرف المخلوقات ہے، اور اس کی تخلیق احسن تقویم سے ہے، لہذا انسان سے خوبصورت کوئی شئی نہیں، پس طلاق واقع نہیں ہوئی: عن يحيى بن اكثم القاضي انه فسر التقويم لحسن الصوت فانه حکی ان ملک زمانه خلا بزوجته في ليلة فقال ان لم تكوني احسن من القمر فانت كذا فافتى الكل بالحنث الا يحيى بن اكثم فانه قال لا يحنث فقيل له خالفت شيوخك فقال الفتوى بالعلم ولقد افتى من هو اعلم منا هو الله…
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔