عہد شکنی کی وجہ سے طلاق
سوال
لڑکی مسماۃ تاج خاتون کا نکاح عبد اللہ شاہ ولد سید شاہ سے ہوا ہے، عبد اللہ شاہ مذکور مسماة تاج خاتون کو سخت پریشان کرتا ہے، اس کی پریشانی سے تنگ آ کر ہم سب برادری والوں نے ایک عہد نامہ عبد اللہ شاہ کی موجودگی میں تحریر کیا اور نیچے عبداللہ شاہ نے اور تین نے نیز دوسرے حاضر الوقت بہت سے حضرات نے گواہی دی دستخط تحریر فرمائے۔
جواب
عہد نامہ کے الفاظ یہ ہیں بصورت خلاف ورزی وعہد شکنی بشرائط مندرجہ تحریر ہذا بنده از دین واسلام خارج ہوگا۔“ اگر عہد کے خلاف کیا ہے، تو نہ طلاق ہوئی نہ نکاح فسخ ہوا نہ اسلام سے خارج ہوا البتہ قسم کا کفارہ شوہر پر لازم ہوا ہے، اور وہ یہ کہ دس غریبوں کو دو وقت شکم سیر کھانا کھلائے یا کپڑا دے اگر اتنی وسعت نہ ہو تو تین روزے مسلسل رکھے، ایسی قسم بہت سخت ہے، ہرگز ایسی قسم نہ کھائی…
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔