شرط پائے جانے پر طلاق
سوال
مسمی خضر نے عہد کیا کہ کبھی اپنی زوجہ کو نہیں ماروں گا، اور اگر ماروں پیٹوں یا گھر سے نکالوں تو مسماۃ پر سہ طلاق شرعی حرام ہوگی، اس واقعہ سے نکاح کرنے کا مجاز ہوگا یا نہیں مسمی خضر کے نکاح کو دو یوم ہی گزرے تھے، کہ اپنی زوجہ کو مار پیٹ کر کے اپنے گھر سے نکال دیا، اس واقعہ کو تین ماہ گذر گئے اب یہ نکاح شرعاً ثابت ہے یا نہیں؟
جواب
اگر واقعہ اسی طرح ہے تو طلاق مغلظہ واقع ہو گئی مسماۃ کو چاہئے کہ جس روز سے شوہر نے مار پیٹ کر اس کو گھر سے نکال دیا ہے اس روز سے عدت تین حیض گذار کر دوسری جگہ با قاعدہ اپنا نکاح ثانی کرے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔