ناپاک کپڑے کو پاک کرنے کا طریقہ!
سوال
کپڑے میں نجاست مرئیہ ہو یا غیر مرئیہ کپڑے کو ایسی جگہ یا پتھر پر رکھیں کہ پانی نکلتا جائے داہنے ہاتھ میں لوٹا وغیرہ لے کر کپڑے پر پانی ڈالتے جائیں اور بائیں ہاتھ سے ملتے جائیں جب نجاست زائل ہونے کا گمان غالب یا یقین ہو جائے کپڑے کو اٹھا کر ایک دفعہ نچوڑ دیں، تین دفعہ نہ نچوڑیں تو کپڑا پاک ہوا یا نہیں؟ دونوں ہاتھ پاک ہو گئے یا نہیں؟ بلکہ ہاتھ کو پھر الگ سے دھونا پڑے گا؟
جواب
جب پانی برابر ڈالتے اور ایک ہاتھ سے ملتے رہے حتی کہ نجاست زائل ہو جانے کا ظن غالب ہو گیا پھر پانی ڈال کر نچوڑ دیا تب بھی کپڑا پاک ہو گیا، ہاتھ بھی پاک ہو گیا۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔