ناپاک کپڑا صابن سے دھونے سے پاک ہو جائے گا؟
سوال
ناپاک کپڑے کو تین مرتبہ نچوڑنے کے بعد اس میں سے صابن کا پانی نکلتا رہے تو وہ کپڑا پاک ہے یا نہیں؟
جواب
ناپاک کپڑے کو تین دفعہ دھو کر خوب نچوڑ دیا اور نجاست کا اثر ختم ہو گیا تو کپڑا پاک ہو گیا اگر چہ صابن کا پانی اس میں سے نکلتا ہو، یعنی پھر پانی ڈالنے سے جب نچوڑ اجائے تو صابن کا اثر محسوس ہوتا ہو
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔