الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

مٹی کا تیل اور پٹرول پاک ہے یا نا پاک؟

سوال

پٹرول مٹی کا تیل اسپریٹ، جو کہ عموماً جلانے کے لیے مشینوں میں استعمال ہوتا ہے، وائٹ آئیل جو کہ مٹی کا تیل صاف کیا ہوا ہے جس میں بو نہیں ہوتی، اور صاف کی ہوئی اسپرٹ جس میں بونہیں جو کہ خوشبویات اور سر میں لگانے کے تیلوں میں استعمال ہوتی ہے پاک ہے یا نا پاک۔ ایسی خوشبویات کا استعمال جس میں وائٹ آئیل اور اسپرٹ ہو کیسا ہے حکم شرعی سے مطلع فرمادیں۔

جواب

مٹی کا تیل پاک ہے، بد بو دور ہونے کے بعد اس کا ہر جگہ جلانا اور دیگر استعمال میں لانا (جب کہ مضر نہ ہو) درست ہے اسپرٹ، پیٹرول، وائٹ آئیل کے بھی اگر مٹی کے تیل کی طرح زمین سے چشمے نکلتے ہیں تو یہ بھی پاک ہیں اور ان کا استعمال جائز ہے، اور اگر شراب حرام سے بنتے ہیں اور کسی طریق سے بدبو دور کی جاتی ہے تو نا پاک ہیں اور بلا مجبوری کے استعمال نا جائز ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو