چار پائی پر غسل کرنے سے کیا وہ ہمیشہ کیلئے نجس ہوگئی؟
سوال
ایک صاحب کہتے ہیں کہ کسی نبی نے چار پائی پر بیٹھ کر غسل کیا تھا، سو یہ گندگی کی چیز ہوئی اس پر بیٹھ کر کھانا کھانا درست نہیں، مدلل جواب سے نوازیں؟
جواب
یہ بات بلادلیل ہے، اگر کسی تخت یا فرش پر کسی نبی نے غسل کیا ہو، تو کیا اس کی وجہ سے وہ تخت یا فرش نجس ہو کر کبھی پاک نہیں ہو سکے گا، اور اسکی وجہ سے ہر جگہ کا ہر تخت اور ہر فرش ہمیشہ کیلئے بالکل نجس ہو جائیگا، زمین پر تو قضائے حاجت فرمانا صریح وصحیح احادیث سے ثابت ہے۔ تو کیا کسی زمین پر بھی کھانا کھانا جائز نہیں ہوگا۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔