استنجاء و غسل کے وقت استقبال قبلہ
سوال
آیا مسجد میں غسل خانہ یا استنجاء پاک کرنے کی جگہ اگر اس طریقہ سے بنوالی جائے کہ اگر نہانے کے لئے جائیں یا استنجاء پاک کرنے کی غرض سے جائیں تو قبلہ کی طرف نشست ہوتی ہے اگر دوسری طرح سے کھڑے ہوں یا بیٹھیں تو منہ قبلہ کی طرف ہوتا ہے یہ درست ہے اگر درست نہیں تو اس کے لئے کیا حکم ہے مشرح طریقہ سے تحریر فرما ئیں اگر ایسے غسل خانہ بنے ہوئے ہوں تو اس کے لئے کیا کرنا چاہئے۔
جواب
استنجاء پاک کرنے کے لئے قبلہ رو بیٹھنا یا غسل کے لئے قبلہ رو ہونا خلاف ادب ہے اس لئے یا تو ان غسل خانوں کا رخ بدلوا دیا جائے اور اگر دشواری ہو تو پھر لوگوں کو چاہئے کہ وہ استنجاء پاک کرتے وقت اور غسل کرتے وقت غرض بحالت بر جنگی قبلہ رو نہ ہوا کریں بلکہ رخ ذرا بدل کر استنجاء و غسل کریں
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔