دوسرے سے استنجاء کرانا
سوال
اگر کوئی بیمار ایسا لاغر ہو جائے کہ اپنے ہاتھ سے استنجاء وضوء وغیرہ نہیں کر سکتا تو نماز کس طرح ادا کرے۔
جواب
اگر کسی دوسرے ذریعہ سے طہارت حاصل کر سکتا ہے تو طہارت یعنی استنجاء و وضو سے نماز پڑھے ورنہ ویسے ہی پڑھے لیکن استنجاء بیوی کے علاوہ کوئی اور کرے تو اس کو ہاتھ لگانا اور دیکھنا درست نہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔