عشرہ اخیرہ کے اعتکاف کو توڑنے کی وجہ سے قضاء قضاء وادا اعتکاف ایک ساتھ
سوال
زید نے رمضان شریف میں آخری عشرہ کا اعتکاف کیا تین دن اعتکاف کے بعد اچانک خبر آ گئی کہ حج بیت اللہ کے سفر میں جانا ہے، جس کی وجہ سے مجبوراً اعتکاف توڑ کر جانا پڑا، تو اب اس عشرہ کی قضاء کرنا لازم ہے یا نہیں؟ نیز قضاء کی کیا صورت ہوگی؟ اور اگر امسال رمضان کے اخیر عشرہ میں قضاء وادا کو مدغم کرنا چاہے تو کر سکتا ہے یا نہیں؟
جواب
احوط تو یہی ہے کہ بعد رمضان پورے عشرہ کا اعتکاف کرلے اور اس عشرہ کے روزے بھی رکھے، لیکن یہ حکم وجوبی نہیں جس دن اعتکاف مسنون توڑا ہے اس دن کی قضاء بھی کافی ہے، گذشتہ رمضان کے عشرہ اخیرہ کو توڑے ہوئے مسنون اعتکاف کی قضاء کے لئے امسال رمضان کے عشرہ اخیرہ کا اعتکاف کافی نہیں، وہ اس میں ادا نہیں ہوگا۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔