پورے رمضان کا اعتکاف
سوال
پورے رمضان میں اعتکاف کرنا کیسا ہے؟ اگر کسی نے پورے رمضان شریف اعتکاف کر لیا ہو تو اس کا ثواب ہو گا یا نہیں؟ حدیث سے دس روز ثابت ہے، اور جو چیز ثابت نہ ہو، اس کو ثواب سمجھ کر کرنا کیسا ہے؟ مکمل جواب مع دلائل کے تحریر فرمادیں۔
جواب
اخیر دس روز کا اعتکاف ماہ رمضان میں سنت مؤکدہ علی الکفایہ ہے، پورے ماہ کا اعتکاف بھی لیلۃ القدر کی تلاش میں حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے، بیس روز کا بھی ثابت ہے، پس پورے رمضان کا اعتکاف کرنا بھی موجب ثواب ہوگا، بدعت نہیں ہوگا: عن عائشة رضى الله عنها ان النبي صلى الله عليه وسلم كان يعتكف العشر الا واخر من رمضان حتى توفاه الله ثم اعتكف ازواجه من بعده متفق عليه.
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔