الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

نفلی اعتکاف کے حقوق اور پابندیاں

سوال

اعتکاف سنت مؤکدہ علی الکفایہ میں جو پابندی یا حقوق ہیں وہ مستحب اعتکاف میں بھی ہیں یا نہیں؟

جواب

وہ پابندیاں نفلی اعتکاف میں بھی ہیں، مگر ایک تو اس میں روزہ کی قید نہیں ہے اور اعتکاف مسنون رمضان شریف کے اخیر عشرہ میں ہوتا ہے، اس میں روزہ بھی ہوتا ہے دوسرے بلاضرورت جب مسجد سے معتکف نکلے گا تو نفلی اعتکاف جس کی کوئی مدت معین نہیں کی تھی، وہ ختم ہو جائے گا، فاسد نہیں ہو گا۔ اعتکاف مسنون ایسی حالت میں فاسد ہو جاتا ہے۔ شامی ج:۲، ص: ۱۳۰

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو