سجدہ تلاوت رکوع میں
سوال
تراویح میں آیت سجدہ آئی۔ اسی آیت پر یا ایک دو آیت کے بعد رکوع کرے اور اس میں سجدہ کی نیت بھی کرلے تو پھر کیا سجدہ تلاوت کرنے کی ضرورت نہیں؟
جواب
اس سے سجدہ تلاوت ادا ہو جاویگا لیکن جو مقتدی اس رکوع میں سجدہ کی نیت نہ کرے اس کا سجدہ ادا نہیں ہوگا۔ اس لئے امام کو چاہئے کہ رکوع میں سجدہ کی نیت نہ کرے بلکہ رکوع کے بعد نماز کے سجدہ کرنے سے بہرصورت سجدہ تلاوت ادا ہو جائے گا، خواہ سجدہ تلاوت کی نیت کرے، یا نہ کرے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔