سجدہ تلاوت میں تاخیر
سوال
سجدہ تلاوت کی آیت پڑھ کر فوری سجدہ نہیں کیا بلکہ دو تین آیتوں کے بعد دور جا کر یاد آیا اب اس نے سجدہ تلاوت کر لیا تو سجدہ تو ادا ہو گیا لیکن گنہگار ہو گا آپ سے سوال یہ ہے کہ نماز بھی ہو گئی یا نہیں یا سجدہ سہو کرنے سے نماز ہوگی یا نہیں؟ اگر سجدہ تلاوت کیا ہی نہیں نماز کے بعد یاد آیا تو نماز ہوئی یا نہیں اور نماز کے اعادہ کی ضرورت ہو گی یا نہیں؟
جواب
اگر آیت سجدہ پڑھ کر فوراً یاد نہیں آیا۔ بلکہ اس کے بعد تین آیت پڑھ کر یاد آیا اور سجدہ تلاوت کر لیا تو سجدہ سہو لازم نہیں اگر اس سے زائد پڑھ کر یاد آیا اور پھر سجدہ تلاوت کیا ہے تو سجدہ سہو لازم ہے اگر سجدہ تلاوت کیا ہی نہیں تو گنہگار ہوا، توبہ واستغفار لازم ہے، نماز کراہت کے ساتھ ہوگئی، اس کا اعادہ لازم نہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔