الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

سجدہ تلاوت کی قضاء

سوال

ایک شخص کے ذمہ سینکڑوں کی تعداد میں سجدہ تلاوت باقی ہیں، انکو کس طرح ادا کرے اور تلاوت کے فوراً بعد سجدہ نہ کرنا گناہ تو نہیں؟

جواب

تلاوت کے فوراً بعد سجدہ کرنا مستحب ہے تاخیر بھی گناہ نہیں۔ جسکے ذمہ بہت سے سجدے ہوں وہ بلا تعیین سجدے کرتا رہے یہاں تک کہ اس کا دل گواہی دینے لگے کہ اب اسکے ذمہ کوئی سجدہ باقی نہیں رہا اسی لئے فقہاء لکھتے ہیں کہ تلاوت کے بعد فوراً سجدہ کر لیا جائے ورنہ بھول جانے کا احتمال ہے آرہا جس سے واجب ذمہ میں باقی رہ جائیگا اور گنہ گار ہوگا۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو