سجدہ تلاوت اور نماز جنازہ بوقت غروب
سوال
جنازہ کی نماز یا سجدہ کی آیت اگر عصر کے بعد وقت ناقص میں ادا کی جائے اور ادا کرتے وقت سورج غروب ہو جائے تو وہ بھی عصر یوم کی طرح ناقص ادا ہو جائیگی یا نہیں؟
جواب
اگر آیت سجدہ بھی اسی وقت پڑھی اور جب ہی سجدہ کر لیا تو یہ عصر یومہ کی طرح ناقص ادا ہو گیا اور اگر وقت کامل میں آیت پڑھی اور سجدہ وقت غروب کیا تو یہ عصر یومہ کی طرح نہیں بلکہ یہ ادا ہی نہیں ہوا، اسی طرح اگر جنازہ وقت ناقص میں آیا تو یہ عصر یومہ کی طرح ہے، اگر وقت کامل میں آیا تو نماز جنازہ وقت ناقص میں ادا ہی نہیں ہوئی، ومنع عن الصلوة وسجدة التلاوة المتلوة في غير هذه الاوقات…
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔