پارہ نمبر ۱۷ میں سجدہ تلاوت
سوال
قرآن شریف میں جو چودہ سجدے کرنے کا حکم ہے اس کا کیا مطلب ہے؟ اور بھی اور بھی ایک جگہ ۱۷ پارہ میں سجدہ لکھا ہے کیا اس کو بھی ادا کیا جائے؟
جواب
مطلب یہ ہے کہ جب کسی آیت سجدہ کو پڑھے یا سنے تو سجدہ کرے، اگر اس وقت موقع نہ ہو تو بعد میں کرلے لیکن نماز میں جو آیت سجدہ واجب ہو چاہے خود اس آیت کو پڑھا ہو یا اس کے امام نے پڑھا ہوتو اس کا سجدہ نماز میں ہی کرے اس کو مؤخر نہ کرے، پارہ ۱۷ میں امام ابو حنیفہ کے نزدیک ایک ہی سجدہ واجب ہے دوسری دفعہ جو بعد میں حاشیہ پر لکھا ہے وہاں واجب نہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔