سجدہ تلاوت سجدہ نماز سے
سوال
(۱) فرض نماز میں اگر سجدہ تلاوت آجائے تو اس کو کیسے ادا کیا جائے؟ (۲) اور اگر سجدہ تلاوت کی نیت سجدہ فرض میں کر لی تو نماز ہوئی یا نہیں اور سجدہ ادا ہوا یا نہیں؟
جواب
(۱) آیت سجدہ پڑھ کر ایک سجدہ مثل سجدہ نماز کے ادا کر لیا جائے۔ (۲) اگر آیت سجدہ پڑھ کر فوراً سجدہ نہیں کیا بلکہ رکوع کر دیا اس کے بعد سجدہ نماز کیا تب بھی سجدہ تلاوت ادا ہو گیا اور نماز درست ہو گئى ويجزى عنها ايضاً سجودها اى سجود الصلواة وان لم ينوها اذا لم ينقطع فور التلاوة اه مراقی الفلاح ص ۲۸۲،
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔