الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

شبینہ کا حکم

سوال

ایک بلڈنگ ہے جس میں مختلف کمروں میں بیک وقت نماز نفل میں قرآن پڑھا جا رہا ہے، مثلاً ایک کمرہ میں پارہ نمبر ار سے پارہ نمبر ۱۰ تک پھر دوسرے کمرے میں پارہ نمبر ا ار سے پارہ نمبر ۲۰ تک پھر تیسرے کمرہ میں پارہ نمبر ۲۱ سے پارہ نمبر ۳۰ تک پڑھا جا رہا ہے تو اس پر شبینہ کا اطلاق ہو گا یا نہیں؟ (۲) شبینہ کی تعریف اور اس کا مسنون طریقہ کیا ہے؟

جواب

(۱) اگر امام اطمینان سے اخلاص کے ساتھ پڑھے اور مقتدی شوق کے ساتھ ثواب کے لئے سنیں تو ممنوع نہیں اور شبینہ متعارفہ میں یہ داخل نہیں۔ (۲) ایک شب میں ایک قرآن کریم ختم کرنے کو عرفا شبینہ کہتے ہیں، بعض جگہ تراویح میں اور بعض جگہ نوافل میں پورا قرآن شریف ایک ہی رات میں ختم کیا جاتا ہے، پھر سامعین اکثر بیٹھے رہتے ہیں، لیکن چائے وغیرہ کا انتظام ہوتا ہے، کبھی کئی کئی حافظ ختم کرتے ہیں…

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو