الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

شبینه

سوال

یہاں بارہ گھنٹے میں قرآن ختم کیا جاتا ہے حفاظ شرطیہ اجرت لیتے ہیں، ان کی مانگ کے مطابق دیا جائے تو وہ قرآن خوانی کریں گے ورنہ نہیں، ساری رات لاؤڈ اسپیکر میں قرآن خوانی کرتے ہیں سامعین عدد میں کم ہوتے ہیں، قرآن کی آیات مجلس کے باہر کے لوگوں کے کانوں میں ایسے وقت میں پہنچتی ہیں جب کہ لوگ طرح طرح کے کاموں میں مصروف ہوتے ہیں کیا یہ حرکات قرآن کی آیت و انصتوا کے خلاف نہیں؟

جواب

یہ اجرت لینا دینا حرام ہے اس طرح پڑھنے والے ثواب کے مستحق نہیں، بلکہ گنہگار ہیں (کذا فی رد المختار، وشروح الہدایہ) ان حالات میں اتنا بلند آواز سے قرآن پاک کی تلاوت کرنا احترام قرآن پاک کے خلاف ہے، کہ سننے والے حق سماعت ادا نہیں کر سکتے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو