تراویح میں ختم قرآن کا طریقہ
سوال
تراویح میں ختم قرآن کا مسنون طریقہ کیا ہے؟ اگر کوئی شخص ختم قرآن میں آخر کی دو رکعتوں میں پہلی میں الم یا آیة الکرسی یا آمن الرسول سے ختم سورہ تک پڑھ کر ایک رکعت کر کے اور دوسری میں قرآن کریم کی تمام آیتیں دعاؤں والی پڑھے جن کی وجہ سے پہلی رکعت چھوٹی اور دوسری رکعت طویل ہو جائے اور لوگ سن کر بہت زور سے رونے لگیں، یہ کہاں تک صحیح ہے؟
جواب
اگر ہر رکعت میں دس آیت پڑھے تو بہت اعتدال کے ساتھ قرآن پاک تراویح میں ختم ہو جائے، مقتدیوں میں ہمت و رغبت ہو تو دو ختم اور تین ختم کر لینا اعلیٰ و افضل ہے ختم والی شب ما اگر انیسویں رکعت میں والناس تک پڑھ کر بیسویں رکعت میں سورہ بقرہ کی آیات المفلحون تک پڑھے تو یہ بھی مستحسن ہے، دوسری رکعت کو پہلی رکعت سے طویل کرنا یہ مستحسن نہیں ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔