تراویح کی بیسویں رکعت میں سورہ بقرہ کی چند آیتیں پڑھنا
سوال
تراویح کی نماز میں ختم قرآن اس طرح کیا جاتا ہے کہ انیسویں رکعت سورۂ ناس پر ہی ختم ہو جائے، اور بیسویں رکعت میں سورہ بقرہ کی چند آیات پڑھی جاتی ہے، یہ بظاہر اس حدیث کے خلاف ہے، جس میں قرآن ترتیب سے پڑھنا بیان کیا گیا، لیکن دوسری حدیث میں یہ بھی ہے کہ قراءت ختم کر کے پھر شروع کرے، بظاہر پہلی روایت نماز کے لئے اور دوسری روایت غیر نماز کے لئے معلوم ہوتی ہے، جمع احادیث کی صورت یہی ہو سکتی ہے، کہ اٹھارویں رکعت پر ختم کر دیا جائے اور انیسویں و بیسویں رکعت میں سورہ بقرہ کی چند آیات پڑھی جائے، یہ حدیث کے خلاف نہ ہوگا،…
جواب
جو صورت رائج ہے، وہ کتب فقہ میں موجود ہے یا آپ نے جو صورتیں لکھی ہیں ان میں سے یہ صورت کہ اٹھارویں میں ختم کر دیا جائے اور انیسویں میں سورہ بقرہ کی چند آیات پڑھی جائے یہ بھی درست ہے، اگر انیسویں ہی میں سورہ ناس کے ساتھ چند آیات سورہ بقرہ کی پڑھی جائے، تو رکعت واحدہ میں ترتیب کے خلاف ہوگا، جو اشکال خلاف ترتیب کا آپ کو پری چار ہے وہ قوی تر ہوگا کے
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔