ختم کے دن پانی وغیرہ پر دم کرانا
سوال
رمضان میں ختم قرآن کے موقع پر امام صاحب سے پانی، سونف، نمک سرمه، تیل وغیرہ پر نمازی دم کراتے ہیں، اور تبرک سمجھ کر اسکو استعمال کرتے ہیں اسوقت خاص برکت ہوتی ہے، یا ہمیشہ ختم کرا کے دم کرائے اس رسم کو جاری رکھنے میں حرج ہے یا نہیں؟
جواب
قرآن کریم کی برکت ہمیشہ ہوتی ہے، رمضان شریف کی برکت رمضان کے ساتھ خاص ہے ختم کی برکت ختم کے ساتھ خاص ہے، تراویح کی برکت تراویح کے ساتھ اسلئے اس وقت دم کرانے میں مضائقہ نہیں ہے مگر اس کو رسم بنانا اور التزام کرنا نہیں چاہئے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔