الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

قنوت نازلہ اور ختم یسین کی حد کیا ہے؟

سوال

جب سے گودھرا میں فساد ہوا ہے آج تک قنوت نازلہ پڑھی جاتی ہے۔ بعد نماز عشاء یسین شریف کا ختم ہوتا ہے پھر دعا ہوتی ہے۔ دریافت طلب امر یہ ہے کہ قنوت نازلہ اور ختم یسین شریف کی کوئی حد بھی ہے؟ کب تک پڑھی جائے؟ ختم یسین شریف کا ثبوت قرآن وحدیث سے ہے یا نہیں؟

جواب

قنوت نازلہ بمنزلہ علاج کے ہے، جب تک مرض ہے علاج جاری رہتا ہے اور یسین شریف کے فضائل احادیث میں موجود ہیں، دفع مصائب میں یہ بہت نافع اور مجرب ہے۔ اور دعاؤں کا امر قرآن کریم میں ہے اس کو مخ العبادہ فرمایا گیا ہے۔ البتہ اس ختم اور اجتماعی دعا کو مستقل واجب یا سنت کا درجہ دینا کہ نہ شریک ہونے والے کو عاصی قرار دیا جائے درست نہیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو