الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

قنوت نازلہ میں” دمر دیار هم “کی جگہ دوسرا لفظ

سوال

قنوت نازلہ میں ایک لفظ” دمر دیار ھم“ہے۔ اس کے متعلق ایک مولوی صاحب کا خیال ہے کہ جس دیار میں کفار رہتے ہیں اسی دیار میں ہم بھی مقیم ہیں، جب ان کے دیار برباد ہونگے تو ساتھ ساتھ ہم بھی برباد ہوں گے۔ فی الحال قنوت نازلہ گودھرا اور مراد آباد وغیرہ کے لئے پڑھا جاتا ہے اور ان شہروں میں مسلمان اور کفار مخلوط رہتے ہیں لہذا دیارھم کے بدلے اشرار هم پڑھنا چاہئے۔ اس کے متعلق آپ کا کیا خیال ہے۔ اس طرح تبدیلی کرنے سے نماز میں کوئی فرق آئے گا یا نہیں؟

جواب

اس مقصد سے یہ تغیر مناسب ہے نماز میں خرابی نہیں آئیگی۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو