نماز میں نام مبارک سنکر درود شریف پڑھنے کا حکم
سوال
اگر امام نے نماز میں آیت وَمَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُول پڑھی اور کسی مقتدی نے یہ سوچ کر کہ حضور ﷺ کا نام مبارک سن کر درود شریف پڑھنا چاہئے اس لیے اس نے نام مبارک سنتے ہی ﷺ کہدیا۔ تو اس سے نماز میں تو کوئی خرابی نہیں آئی۔
جواب
اس کا یہ خیال صحیح ہے کہ نام مبارک سنکر درود شریف پڑھنا چاہئے۔ احادیث میں اس کی بہت تاکید آئی ہے لیکن یہ حکم خارج نماز کا ہے۔ نماز میں یہ حکم نہیں ہے پس اگر نماز میں اس قصد سے درود شریف پڑھا ہے تو نماز فاسد ہوگئی۔ جیسے کہ امام سے اللہ پاک کا نام سنکر جل جلالہ کہدیا یہ خیال کرتے ہوئے کہ اللہ پاک کا نام سنکر تعظیمی لفظ کہنا چاہئے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔