امام کے سورہ فاتحہ ختم کرنے پر مقتدی کا کلمہ طیبہ پڑھنا
سوال
میں جب امام کے پیچھے کھڑا ہوتا ہوں تو امام کے سورہ فاتحہ پڑھنے کے بعد میری زبان سے خود بخود کلمہ طیبہ جاری ہو جاتا ہے۔ کافی کوشش کرتا ہوں کہ روکوں مگر نہیں رکتا۔ ایسی صورت میں میری نماز ہوگی یا نہیں؟
جواب
اس سے نماز تو فاسد نہیں ہوگی لیکن اس کی اصلاح کیجئے۔ امام کے پیچھے خاموش رہنے کا حکم ہے۔ اس حکم پر عمل کا تصور کیجئے اور کوشش بھی کیجئے۔ اللہ تعالی مدد فرمائے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔