خارج آدمی کے تکبیر کہنے سے نماز فاسد ہوگئی؟
سوال
ایک مسجد میں فرض نماز با جماعت ہو رہی ہے اوپر کئی منزلیں ہیں۔ بالائی حصہ میں بھی جماعت ملحق ہو رہی ہے۔ سوء اتفاق سے آلۂ مکبر الصوت خراب ہو گیا یا امام کی آواز اوپر نہیں پہنچی ایک صاحب نے اوپر سے زینے پر آکر آواز دیا تکبیر بولو اوپر آواز نہیں آتی۔ نمازی میں ایک صاحب نے پست آواز سے تکبیر کہنا شروع کیا۔ دوبارہ آواز دینے والے نے کہا زور سے تکبیر کہو۔ دوسرے صاحب نے نماز ہی میں زور سے تکبیر کہنا شروع کیا۔ پس دریافت طلب امر یہ ہے کہ خارج اور نمازی شخص کا لقمہ نمازی نے لیا اور اس پر تکبیر کہنا شروع کیا۔
جواب
جب کسی نے جو کہ نماز میں شریک نہیں تھا کہا کہ تکبیر بولو، اس پر اگر کسی نمازی نے فوراً تکبیر آواز سے نہیں کہی مثلاً امام اس وقت قراءۃ میں مشغول تھا۔ جب وہ فارغ ہو کر رکوع میں گیا تب کسی نمازی نے تکبیر کہدی تا کہ اوپر کے نمازیوں تک بھی پہونچ جائے تو اس کی وجہ سے نماز فاسد نہیں ہوتی، اسی طرح اگر خارج نماز آدمی نے پھر کہا کہ زور سے تکبیر کہو تو فوراً آواز سے تکبیر نہیں کہی بلکہ…
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔