الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

مسبوق کا دوسرے مسبوق کو دیکھ کر نماز پوری کرنا

سوال

دو شخص ایک ساتھ جماعت میں آکر شریک ہوئے اور دونوں مسبوق تھے جب امام نے نماز ختم کی تو دونوں اپنی چھوٹی ہوئی نماز پوری کرنے کے لئے کھڑے ہو گئے لیکن ایک کو یاد تھا کہ میری کتنی نماز چھوٹی ہے دوسرے کو یاد نہیں رہا تو کیا یہ جائز ہے کہ دوسرا شخص جس کو یاد نہیں اتنی ہی رکعتیں پوری کرے جتنی یاد والا کرتا ہے یعنی اس کی یاد پر اعتماد کر کے اس کو دیکھ کر اپنی نماز پوری کرے اس طرح اس کی نماز صحیح ہو جائے گی یا نہیں؟

جواب

اس طرح اس کی نماز صحیح ہو جائے گی مگر اس کی اقتداء کی نیت نہ کرے بلکہ ویسے ہی جتنی رکعتیں وہ پڑھے یہ بھی پڑھ لے۔ طحطاوی ص ۱۵۹۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو