قواعد تجوید کی رعایت نہ کرنے والے کی امامت
سوال
اگر کسی کی ادائیگی مع جمع صفات کے نہیں ہوتی حالانکہ وہ حتی الامکان کوشش کے ساتھ ادا کرنا چاہتا ہے اور یقین بھی ہے کہ با قواعد تجوید ادا کر رہے ہیں مگر مقتدیوں کو ٹھیک سمجھ میں نہیں آتی ہے اس صورت میں نماز ہو جائے گی یا نہیں؟
جواب
اگر اس سے بہتر امامت کے لائق قواعد تجوید کی رعایت کرنے والا دوسرا شخص موجود ہو تو اس کی امامت اولی ہے اور نماز شخص مذکور کے پیچھے بھی درست ہے جب تک نماز میں کوئی مفسد صلوٰۃ غلطی نہ کرے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔