غلط خواں کی امامت
سوال
ایک مسجد میں ایسا امام ہے جو قرآن کو صحیح نہیں پڑھ سکتا ہے حتی کہ تلفظ میں غلطی کرتا ہے، تجوید تو درکنار ہے، ایسے امام کے پیچھے ایک تجوید جاننے والے اور صحیح تلفظ ادا کرنے والے کی نماز جائز ہوگی؟ باسمه سبحانه وتعالی
جواب
جو شخص ما يجوز به الصلوة قراءة پر قادر نہ ہو اس کے پیچھے اس کی نماز درست نہیں، جو مايجوز به الصلواۃ پر قادر ہو اس امام کو چاہئے کہ سورہ الحمد اور کم از کم ایک سورہ کو اتنا صحیح طور پر مشق کرلے کہ تلفظ صحیح ہو جائے اور نماز درست ہو سکے جب تک ایسی مشق نہ کرے امامت نہ کرے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔