الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

غلط خواں کی امامت

سوال

ہمارے یہاں ایک لڑکا پندرہ سال کا حافظ ہو گیا ہے لیکن دینیات ومسائل سے بالکل واقفیت نہیں، نہ تو قرآن صحیح پڑھنے کی کسی مولوی حافظ قاری نے اس کی تصدیق کی ہے۔ ایسے لڑکے کے پیچھے تراویح پڑھنا کیسا ہے؟

جواب

ابھی وقت کافی ہے۔ طہارت ونماز کے ضروری مسائل تعلیم الاسلام وغیرہ معتبر کتابوں کے ذریعہ اس کو پڑھا دیئے جائیں اور کسی حافظ صاحب سے دریافت کر لیں کہ وہ صحیح پڑھتا ہے یا پھر اس کے پیچھے تراویح میں قرآن کریم سن لیا جائے ہیں نہ پڑھتا ہو تو اس کو امام نہ بنایا جائے اور ایسے شخص کے پیچھے تراویح پڑھیں جو صحیح پڑھتا ہو۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو