غیر پابند شرع غلط خواں سزا یافتہ کی امامت
سوال
ہماری مسجد کے امام صاحب قرآن شریف صحیح نہیں پڑھتے ہیں جبکہ قاری قرآن کے لئے قواعد تجوید سے واقفیت ضروری ہے وہ بالکل خلاف تجوید پڑھتے ہیں۔ اکثر مجہول پڑھتے ہیں اور تلفظ بھی صحیح نہیں ہے۔ حروف بدل دیتے ہیں جیسے”عین الیقین کی جگہ این الیقین “کیا ایسے حرف کے بدلنے سے نماز ہو جاتی ہے۔ چند حضرات ان کے پیچھے اس وجہ سے نماز نہیں پڑھتے ہیں جو کہ فتنہ بازی وپارٹی قائم ہونے کا سبب ہے۔ امام صاحب میں پابندی شرع نہیں ہے۔ وہ جب امامت سے الگ ہوتے ہیں تو پابندی جماعت تو بڑی چیز ہے پابندی نماز بھی نہیں کرتے۔
جواب
امام ایسے شخص کو مقرر کرنا چاہئے جو صحیح العقیدہ ہو، قرآن کریم صحیح پڑھتا ہو، مسائلِ طہارت ونماز سے واقف ہو، پابند شریعت ومتبع سنت ہو، اخلاق فاضلہ سے متصف ہو، موجودہ امام کی جو غلطیاں سوال میں لکھی ہیں ان میں سے بعض ایسی بھی ہیں جن سے نماز فاسد ہو جاتی ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔