الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

باپ کو گالی دینے اور ستانے والے کی امامت

سوال

ایک شخص اپنے بوڑھے باپ کو بہت ستاتا ہے اس پر کبھی کبھی فاقہ ڈالتا ہے؟ جھگڑتا ہے کبھی والد کو دھوکا بھی دیا، والد بے نمازی ہے۔ ایسے شخص کو امام مقرر کرنا کیسا ہے؟

جواب

جب باپ غریب اور ضعیف ہو کھانے کمانے کے قابل نہ ہو تو اس کا نفقہ بیٹے کے ذمہ ہوتا ہے۔ باپ اگر چہ بے نمازی اور گنہ گار ہو تب بھی باپ کا احترام واجب اور لازم ہے اس کو گالی دینا اور ستانا حرام ہے۔ جو شخص باپ کے ساتھ وہ معاملہ کرے جو سوال میں درج ہے وہ فاسق اور بہت بڑا گنہگار وظالم ہے اس کو ہرگز امام نہ بنایا جائے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو