الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

گالی دینے والے کی امامت

سوال

ایک مسجد کے امام صاحب اگر کسی مولانا صاحب کو حرام زادہ یا حرام خور اور گدھے کی طرح چلاتا ہے وغیرہ کہہ کر گالی دیں تو اس سے امام صاحب کو کس قسم کا گناہ ہو سکتا ہے اور یہ گالی بکنے کے بعد جتنے روز نماز پڑھائی ہے تو اس نماز کی کیا حالت ہوگی اور امامت میں کوئی نقص پیدا ہو سکتا ہے یا نہیں؟

جواب

معمولی مسلمان کو گالی دینا بھی فسق ہے۔ سِبَابُ الْمُسْلِمِ فُسُوقٌ عالم دین کو بلا وجہ گالی دے تو ایمان کا خطرہ ہے۔ امام صاحب کو اس کا تدارک ضروری ہے۔ معافی مانگے توبہ کرے ورنہ وہ امامت سے علیحدہ کئے جانے کے مستحق ہوں گے اور ان کو امام بنانا جائز نہ ہوگا جو نمازیں پڑھی جا چکی ہیں ان کا اعادہ لازم نہیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو