رنگے ہوئے کپڑے سے نماز پڑھنا
سوال
آج کل کے ولایتی کچے رنگوں پر اگر کوئی کپڑا رنگوایا جائے تو اس کپڑے کے ساتھ نماز پڑھنے سے صحیح ہو سکتی ہے یا کہ نہیں؟ نیز اگر اس رنگ کو خوب جوش دیکر کپڑے کو دھو دیا جائے، اور پھر اس کپڑے کے سوکھنے کے بعد دھویا جائے تو ایسے کپڑے کے ساتھ نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟
جواب
فتاوی رشیدیہ میں لکھا ہے کہ ولایتی رنگ میں شراب کی آمیزش ہوتی ہے، اس لئے یہ رنگ ناپاک ہے، ناپاک رنگ سے رنگا ہوا کپڑا پہن کر اوڑھ کر نماز پڑھنا درست نہیں، اگر رنگ پختہ ہے تو کپڑے کو رنگنے کے بعد پاک کر لیا جائے، پھر اس سے نماز درست ہو جائیگی، اور جب تک رنگ کٹتا رہے گا، یعنی دھونے سے پانی صاف نہ آئے اس وقت تک اس سے نماز درست نہ ہوگی۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔